راولپنڈی: منشیات کیس میں اڈیالہ جیل میں قید شخص اسپتال میں انتقال کر گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق قیدی کو طبیعت خراب ہونے پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، قیدی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول چکوال کا رہائشی تھا اور اسے تھانہ ڈوڈیال میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

