صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے، لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ آئین پاکستان میں کہاں لکھا ہے کہ ایک صوبے کا وزیراعلی ہر مہینے وفاق پر چڑھائی کرے گا ؟ ایک وزیراعلی سرکاری مشینری اور عملے کو بطور جتھے استعمال کریگا؟ اگر ایک وزیراعلی کے عدالت میں پیشی سے سرکاری امور متاثر ہوتے تو وفاق پر حملے سے صوبے کی کونسی خدمت ہوتی؟ ۔صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ جو پیسہ صوبے کی عوام کے فلاح بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ جلسے اور احتجاج پر خرچ ہورہا، عدالت کو علی امین سے ان پیسوں کا بھی حساب لینا چاہیے۔عظمی بخاری نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 8 ماہ سے کے پی کی عوام کیلئے ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا، مریم نواز نے پنجاب میں 8 ماہ میں 84 نئے عوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے ہیں، علی امین کو حکومتی امور چلانے کیلئے مریم نواز کے ویژن سے سبق سیکھنا چاہیے، پنجاب کے منصوبوں کو کاپی کرنے کے اعلانات تو کیے جاتے عملی کارکردگی صفر ہے۔
پاکستان
اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے ، عظمیٰ
- by Daily Pakistan
- نومبر 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 68 Views
- 1 مہینہ ago