کھیل

ایشیاکپ، پاکستان نے میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا

ایشیاکپ کے پاکستان میں انعقاد کے امکانات موجود ہیں، نجم سیٹھی

کراچی: پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کر اے سی سی کو واپس بھیج دیا۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا جب میں پی سی بی میں آیا تو استفسار کیا تھا کہ کیا سابق سربراہ رمیز راجہ نے ایشیا کپ کی میزبانی کے معاہدے پر دستخط کر دیے؟ قوائد و ضوابط کیا ہیں؟ اس پر مجھے جواب ملا کہ ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایسی کوئی دستاویز موصول ہی نہیں ہوئی، پھر میں نے کافی بھاگ دوڑ کی۔ٹویٹر پر اے سی سی کے صدر جے شا سے بھی بحث ہوئی،میٹنگ کے منٹس میں احتجاج ریکارڈ کرایا کہ تاخیر کی وجہ بتائیں اور فوری طور پر بھیجیں،اس کے بعد اب جا کر انھوں نے ہمیں ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ بھیجا،اسے پڑھ کر ایسا لگا کہ بھارت ہی فیصلہ کرے گا کہ ایونٹ کہاں ہونا ہے،ہمارے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی،اس لیے ہم نے ترمیم کر کے دستاویز انھیں واپس بھیج دی۔ساتھ ایک خط بھی تحریر کیا کہ گزشتہ ماہ ہونے والی بات چیت کی روشنی میں ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی کی جائے،ابھی ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی میچز کے متبادل وینیو پر ہم نے ہوم ورک کرلیانجم سیٹھی نے کہا کہ مسقط اومان کی کسی نے تجویز پیش کی کہ وہاں آئی سی سی کے تحت میچز ہو چکے اور ایشین ایونٹ میں بھارت کے مقابلوں کیلیے اسے بھی نیوٹرل وینیو بنایا جا سکتا ہے، کوئی اور ملک بھی ہونا ممکن ہے،ہم انتظار کر رہے اور چاہتے ہیں کہ اے سی سی ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ کے تحت ایشیا کپ کے انعقاد کا اعلان کر دے،پھر ہم وینیو کا فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے