پاکستان خاص خبریں دنیا

بارہمولہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک خاتون زخمی

بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ک

بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 32 سالہ خاتون سلیمہ بیگم اوڑی کے علاقے چرندا میں جنگل سے لکڑیاں اکٹھی کر رہی تھیں کہ قابض بھارتی فوج کی طرف سے نصب کی گئی بارودی سرنگ پر اس کا پیر آنے کے باعث دھماکے میں وہ زخمی ہو گئی ۔خاتون کا بائیاں پائوں زخمی ہوگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون کو سب ڈویژنل ہسپتال اوڑی منتقل کر دیا گیا جہاں سے اسے بعدازاں گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ بھجوا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے