انٹرٹینمنٹ

برطانوی گلوکار لیام پین ہوٹل سے گرکر ہلاک

برطانوی گلوکار لیام پین ہوٹل سے گرکر ہلاک

سابق ون ڈائریکشن گلوکار بیونس آئرس میں ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ ان کی عمر 31 سال تھی۔بیونس آئرس پولیس نے بتایا کہ لیام پین ارجنٹائن کے دارالحکومت میں ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کردی۔ارجنٹائنی میڈیا کے مطابق لیام پین اپنے سابق ون ڈائریکشن بینڈ میٹ نیل ہوران کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے بیونس آئرس آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے