پاکستان جرائم

بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں مسترد

بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں مسترد

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت بشری بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنی کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔ جج نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے کیوں جمع نہیں کرائے؟ وکیل خالد یوسف چوہدری نے جواب دیا کہ آج 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشری بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے۔ جس پر جج نے کہا کہ عدالت کے حکم پر آپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے