پاکستان خاص خبریں کھیل

بڑا اپ سیٹ، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ ہار گیا

بڑا اپ سیٹ، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ ہار گیا

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022ء کے فائنل میں مدمقابل تھیں جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔


اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم صرف 147 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
سری لنکا نے پاکستان کو تیسری بار ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دی ہے، سری لنکن ٹیم اس سےقبل 1986 اور 2014 میں بھی پاکستان کو فائنل میں ہراچکی ہے۔
سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے، محمد رضوان 49 گیندوں پر 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔


اس سے قبل 58 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170 رنز بنائے۔راجاپکسا 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔


نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں کوسل مینڈس کو کلین بولڈ کیا جب کہ دوسری وکٹ حارث رؤف نے پتھم نسانکا کی لی جو 8 رنز بناکر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے جب کہ دانوشکا گناتھیلاکا بھی صرف ایک رن بناکر ہی حارث رؤف کی گیند کا شکار ہوئے۔
اس طرح سری لنکا نے ایشیا کی کرکٹ کے سلطان کا تاج اپنے سر پر سجالیا جب کہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز سری لنکن کھلاڑی کے نام رہا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri