نئی دہلی: بھارت کی ریاست منی پور میں دو ہفتوں سے جاری فسادات میں اب تک 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں جاری فسادات میں سیکورٹی فورسز اور مختلف گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔منی پور کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ حکام کو فساد کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔منی پور کے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ کا کہنا ہےکہ فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 40 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ دو روز کے دوران دو پولیس اہلکار بھی جان گنوا بیٹھے۔وزیراعلیٰ کے مطابق دہشتگرد عام شہریوں کے خلاف ایم 16ے کے 47 اور اسنائپر گنز استعمال کررہے ہیں اورانہوں نے متعدد دیہاتوں کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔ بلوائیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے جس میں فوج اور دیگر فورسز کی بھی مدد لی گئی ہے۔ فورسز کی طرف سے اب تک 40 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
دنیا
بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- by Daily Pakistan
- مئی 29, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 250 Views
- 4 مہینے ago