ممبئی: بھارت کے معروف ریپر یویو ہنی سنگھ پر مہاراشٹرا میں ایک ایونٹ آرگنائزر نے اغواء اور تشدد کے الزامات لگائے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویویک رامن نامی ایک نوجوان نے ممبئی کی بی کے سی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ممبئی پولیس کے مطابق ویویک رامن نامی ایک شخص نے جو ایک ایونٹ کمپنی کا مالک ہے، ہنی سنگھ کے خلاف اغواء اور تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔ویویک رامن کے مطابق ہنی سنگھ نے انہیں ممبئی شہر کے مضافات میں موجود ایک ہوٹل میں اغواء کرکے قید رکھا اور ان پر تشدد بھی کیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق ایونٹ آرگنائزر نے گلوکار کیلئے ایک باندرا کرلا کمپلیکس میں 15 اپریل کو ایک شو آرگنائز کیا تھا لیکن پیسوں کے مسائل کی وجہ سے شو کینسل کردیا گیا۔ایونٹ آرگنائزر کے مطابق شو کی منسوخی گلوکار کو پسند نہیں آئی اس لئے اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے ہوٹل میں قید رکھا اور اس پر تشدد کیا۔
انٹرٹینمنٹ
بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے خلاف اغواء اور تشدد کی شکایت درج
- by Daily Pakistan
- اپریل 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 525 Views
- 2 سال ago