بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں نافذ کر دی گیئں غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں قابض انتظامیہ نے 26 جنوری کو منائے جانیوالے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل پورے مقبوضہ علاقے خصوصاً جموں خطہ میں نام نہاد سکیورٹی انتظامات کے نام پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نام نہاد کنٹرول لائن کے ساتھ تمام اضلاع میں قابض بھارتی فوج، بارڈر سکیورٹی فورس اور ویلج ڈیفنس گارڈز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ جموں، راجوری، پونچھ، کٹھوعہ، سانبہ اور کشتواڑ میں رات کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ قابض حکام نے ضلع سانبہ میں گزشتہ دو ماہ سے رات کا کرفیو نافذ کر رکھا ہے جبکہ جموں اور کٹھوعہ اضلاع میں بھی تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
پاکستان
بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں نافذ
- by Daily Pakistan
- جنوری 10, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 866 Views
- 2 سال ago