پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں پیدائشی مسلمان نہیں ہوں، بلکہ میں خود کو شعوری مسلمان سمجھتا ہوں۔حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں خود کو پیدائشی طور پر مسلمان نہیں سمجھتا بلکہ شعوری مسلمان سمجھتا ہوں جو دین کو سمجھ کر اس کی پیروی کرتا ہے۔اداکار کا کہنا ہے کہ ہاں میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا، میں پہلے سے ایک مسلمان تھا لیکن اب میں جو زندگی گزار رہا ہوں وہ میری اپنی مرضی ہے، میں نے تمام مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی مذہبی اسکالر نہیں ہوں لیکن دین کی جو باتیں مجھے عقلی و شعوری طور پر سمجھ آتی ہیں میں ان پر عمل کرنے اور انہیں آگے پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ مذہب کو جاننے کے لیے کسی بڑے واقعے کا انتظار نہیں کیا بلکہ میرے ذہن میں آس پاس کی چیزوں سے متعلق سوال پیدا ہوتے تھے، یہ دنیا کیسے کام کرتی ہے؟ آخرت کی حقیقت کیا ہے؟ کیا واقعی آخرت میں کسی کو جوابدہ ہونا پڑے گا؟
انٹرٹینمنٹ
تمام مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کا انتخاب کیا ، حمزہ علی عباس
- by Daily Pakistan
- نومبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 114 Views
- 2 ہفتے ago