اسلام آباد: جسٹس اعجاز الاحسن نے بطور ممبر سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں بیٹھنے سے معذرت کرلی۔چیئرمین قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا تو جسٹس سردار طارق مسعود ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے تاہم ممبر جسٹس اعجاز الاحسن شریک نہیں ہوئے۔جسٹس مظاہر علی اکبر کا کوئی وکیل بھی اجلاس کے سامنے پیش نہ ہوا۔ چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل کو مظاہر علی نقوی کا استعفی پڑھنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے کونسل کی کارروائی میں مختصر وقفہ کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے ایک ممبر جسٹس اعجاز الاحسن اجلاس میں شریک نہیں، ان کے بعد سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں، ہم جسٹس منصور سے انکی دستیابی کا پوچھ لیتے ہیں، اگر وہ دستیاب ہوئے تو کونسل کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔وقفے کے بعد چیئرمین جوڈیشل کونسل کی سربراہی میں اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو جسٹس منصور علی شاہ بطور ممبر کونسل اجلاس میں شریک ہوگئے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جج کا استعفیٰ آخری مرحلے پر دوسرے شوکاز نوٹس کے بعد آیا، جس کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں ، یا تو جج کے خلاف شکایت جھوٹی تھی اور جج نے پریشر میں آکر استعفیٰ دیا، دوسری صورت میں جج کے خلاف الزامات درست تھے ، جج اسکا سامنا نہیں کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جج کی برطرفی کا سوال اب غیر متعلقہ ہو چکا ہے، ابھی تک کونسل نے صدر مملکت کو صرف رپورٹ بھیجی تھی، اگر الزامات ثابت ہوجاتے تو کونسل صدر مملکت کو جج کی برطرفی کیلئے لکھتی۔جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا کہ کیا کونسل کی کارروائی استعفیٰ کے بعد رک جاتی ہے۔
خاص خبریں
جوڈیشل کونسل؛ جسٹس اعجاز کا شرکت سے انکار، جسٹس منصور اجلاس میں شریک
- by Daily Pakistan
- جنوری 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 376 Views
- 12 مہینے ago