پاکستان

حقیقی آزادی مارچ سے متعلق پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا لانگ مارچ جاری سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے آگیا ہے ۔
‏ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےشوکت خانم ہسپتال میں ہونے والا مشاورتی اجلاس کے بعدپارٹی رہنما فواد چوہدری نے بیان جاری کیا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ ہر صورت جاری رہے گا، اجلاس میں ڈاکٹرز نے عمران خان کے آپریشن سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا، اجلاس کے شرکاء نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاض میں مذمت بھی کی ہے ۔‏
فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اجلاس نےمعظم گوندل کی شہادت اور ابتسام کی جرت اور بہادری کو سلام پیش کیا، ‏لیڈرشپ نے اس حملے کے پس منظر کاتفصیلی جائزہ لیاگیا ہے کہ اور اسے ایک مکمل سازش قرار دیا ہے ،اس ضمن میں سوشل میڈیا اور میڈیا میں مخصوص صحافیوں کے بیانات اور ملزم کی ویڈیو لیکس کا جائزہ لیا گیا،
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی احتجاج ہر صورت میں جاری رہے گا،واقعہ کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے ،عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے دو کارکنان گرفتار ہیں ۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت کے سربراہ ہیں، عمران خان پاکستان کے وفاق اور یکجہتی کی علامت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri