پاکستان خاص خبریں

حکومت غریب عوام پر بجلیاں گرا رہی ہے

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ 12 اگست سے عوامی احتجاج شروع ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت بلوں کی صورت میں بجلیاں گرا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو بجلی ملتی نہیں جبکہ بجلی مزید مہنگی ہوتی جا رہی ہے، بجلی حکومت صرف بلوں کی صورت میں بجلیاں گرا رہی ہے، آدھی درجن سے زائد ٹیکس شامل کر کے بجلی 50 روپے سے زائد یونٹ چارج کیے جا رہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ سماجی دہشت گردی کے نتیجے میں غربت، مہنگائی اور خودکشیاں عام ہو گئی ہیں، موجودہ حکومت نے گذشتہ حکومت کا آئی ایم ایف کا ایجنڈا بہت تیزی سے آگے بڑھایا ہے، تمام قوانین اور مہنگائی آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو موقع ملا تو پریشانیوں اور مصیبتوں میں گری ہوئی عوام کو خوشحالی کی طرف لے کر آئیں گے، تینوں بڑی پارٹیاں ٹرانس جینڈر قانون میں ترامیم سے سازش کا حصہ بنتے ہوئے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اللہ سے استغفار کرتے ہوئے شریعت کے منافی قانون سازی کو واپس لینے کا اعلان کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri