راولپنڈی میں تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد رئیس کے نام سے ہوئی ہے، نوجوان نے اپنے دوست کی شادی میں فائرنگ کرنے کے لیے پستول اٹھائی تھی۔پولیس نے بتایا کہ پستول نکالتے ہوئے نوجوان کی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا اور بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
پاکستان
جرائم
راولپنڈی ، شادی کی تقریب میں نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 13, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 105 Views
- 2 مہینے ago