پاکستان

رمضان کاچاند: مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کل ہوگا

رمضان کاچاند: مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کل ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری بروز جمعہ محکمہ اوقاف پشاور کی بلڈنگ میں ہوگا۔ محکمہ اوقات کے مطابق اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین عبدالخبیرآزاد، کمیٹی ارکان اور علما شریک ہوں گے۔وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوشش کے طور پر چاند دیکھنے کیلئے اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے