دلچسپ اور عجیب

سستی و معیاری تفریح اورحکومت پنجاب

riaz chu

عوام کو مثبت اور معیاری تفریح کی فراہمی حکومت پنجاب کا عزم ہے۔اس ضمن میںپنجاب حکومت نے سفاری اور لاہور چڑیا گھر کو عالی سطح کی تفریح گاہ بنانے کےلئے ان کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں جگہوں پر فوڈ کورٹس ،جوائے لینڈ ،ٹرام سٹرکچر سمیت دیگر سہولیات فراہم کر کے انہیں عالمی معیار کی تفریح گاہ بنایا جائے گا اورسفاری زو میں ساﺅتھ ایشین اور افریقی تھیم زونز قائم کئے جائیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے بچوں کو تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پنجاب بھر کے چڑیا گھروںکوجدید اور منفرد بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میںزو اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو پنجاب بھر کے چڑیا گھروں اور سفاری زو کی تعمیر و بحالی کے لئے اقدامات کرے گی اور جلد قانون سازی اوراتھارٹی کے قیام کے لئے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لاہور چڑیا گھر اورسفاری زو میں بچوں کی دلچسپی کے لئے جوائے لینڈ ،ٹرام سٹرکچر اور دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ برڈ شوز منعقد کئے جائیں گے اور بچوں کو تاریخ سے آگاہ کرنے کیلئے رائیڈ ہسٹری گیلری بنائی جائے گی اور تمام چڑیا گھروں میں سہولیات کو بہتر اور پر کشش بنایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آئیں۔
سفاری زوکو انٹرنیشنل لیول کی تفریح گاہ بنایا جائیگا اور سفاری زو میں ساو¿تھ ایشین اور افریقی تھیم زونز قائم کئے جائیں گے۔ لاہور چڑیا گھر اور باغ جناح سے ملحقہ سات کینال اراضی پرجنگل کے ماحول میں فوڈ کورٹس بنانے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس بات کو بھی مد نظر رکھا جا ئے کہ یہ فوڈ کورٹس رات کو بھی عوام الناس کے لئے کھلی رہے۔ سفاری زو میں ٹائیگر ٹنل جیسی اختراعات کو متعارف کرایاجائے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جانوروں کو افزائش نسل کے لئے قدرتی ماحول میسر آئے۔
چودھری پرویز الہی نے عوام کو سستی اور معیاری تفریحی کی فراہمی کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنے سابق دور میں سفاری زو میں تفریح کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے ماسٹر پلان بنایا تھا مگر بد قسمتی سے مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے میرے دیگر منصوبوںکی طرح اس پروگرام کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیااور بچوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی سے مرحوم کر دیا۔
امریکہ سے آئے پاکستانی تنویر احمد نے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نیزہ بازی اور کشتی کے فروغ اور تربیت کیلئے امریکہ سے کوچ لائیں گے۔ فنڈز بھی فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور غریب آدمی کی فلاح و بہبودہے۔ ہم نے ماضی میں انتقام کی سیاست کی نہ آئندہ کریں گے۔
چودھری پرویز الٰہی نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کیلئے وضع کردہ پلان پر مو¿ثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔پنجاب میںانسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے ۔ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ پھیلتی ہے۔ لہذا اس پر فوری طور پرپابندی لگائی گئی ہے۔ پابندی کے باوجود فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔دوسری وجہ دھواں دینے والی گاڑیاں ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اینٹی سموگ سکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو باقاعدگی سے چیک کرے اور مقررہ حد سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کیلئے عوام میں شعورو آگاہی پیداکی جائے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں سموگ کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔کالا دھواں چھوڑنے والی صنعتوں کو بند کیا جائے گا۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں کرائسز روم قائم کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں کو دھوئیں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے بسیں خریدنے پر پابند کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنرز سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ ڈی سی کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا،آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں اور صنعتوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے