سوات: سیدو میڈیکل کالج میں وائٹ کوٹ سرمنی کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے نئے 130 طلباء کو وائٹ کوٹ پہنائے گئے، تقریب میں کالج کی فیکلٹی ممبران، وائس چانسلر ملاکنڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق، سوات پریس کلب کے چئیرمین فضل رحیم خان، طلباء کے والدین اور کالج کے دیگر سٹاف سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، تقریب میں نئے داخل ہونے والے طلباء سے حلف بھی لیا گیا جبکہ ان کو وائٹ کوٹ پہنائے گئے، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق اور دیگر نے کہا کہ کالج میں نئے داخل ہونے والے مستقبل کے ڈاکٹروں کو خوش آمدید کہتے ہیں ، یہ وائٹ کوٹ پہننے کے بعد آپ پر نہ صرف ادارے کی بلکہ معاشرے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹری صرف پیشہ نہیں بلکہ انسانی خدمت ہے اور اسی جذبے سے سرشار ہوکر لوگوں کی خدمت کرنی پڑے گی، انہوں نے کہا کہ آپ اپنے تعلیمی سلسلہ میں اپنے والدین کی جدوجہد پر فخر کریں اور یہاں تک پہنچنے میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کریں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، ڈاکٹر اسرارالحق اور فضل رحیم خان نے کالج کے اندر پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور نئے طلباء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
علاقائی
سیدو میڈیکل کالج میں وائٹ کوٹ سرمنی کا انعقاد
- by Daily Pakistan
- فروری 13, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 7 Views
- 2 گھنٹے ago


