کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔ پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پرنسپل اے سی ایم نے انہیں کیمپس کے مختلف حصوں، اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل بلاک کا تفصیلی دورہ کرایا اور آغوش کالج مری کے مقاصد اور ماسٹر پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں انہوں نے طلباء کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
پرنسپل آغوش کالج مری نے اس موقع پر کہا کہ آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کی تعلیمی کا اقامتی ادارہ ہے۔ جہاں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم و تربیت، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں۔
اس موقع پر کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے "بچوں کے لئے سیرت کہانی” کے نام سے کتاب، ورک شیٹ اور ویڈیوز پر مشتمل ایک کورس مرتب کیا ہے جس کو ابتدائی تجربے کے طور پر آغوش کالج مری کی ششم جماعت میں شروع کیا گیا ہے۔ اسی سیرت النبی کلاس کا پہلی مرتبہ جائزہ لینے کے لئے عبداللّٰہ کاکا خیل (ریسرچ آفیسر کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن) اور راجہ اکرم (ریسرچ ایسوسی ایٹ کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن) کالج تشریف لائے اور سیرت النبی کلاس کا جائزہ لیا جس کے دوران بچوں سے مختلف سوالات کئے گئے اور آخر میں بچوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔
کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے وفد نے مستحق یتیم بچوں کو بہترین تعلیمی اور بورڈنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور آغوش کالج مری فیکلٹی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
یاد رہے آغوش کالج مری، مری ایکسپریس پر اسلام آباد سے 35 کلو میٹرکی مسافت پر واقع ہے۔
علاقائی
سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا مطالعہ بچوں کی اخلاقی و فکری تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اعظم خان ، پرنسپل آغوش کالج مری
- by Daily Pakistan
- نومبر 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1201 Views
- 3 سال ago

