قومی کرکٹ ٹیم کو دوسرا بڑا دھچکا لگ گیا، شاہین شاہ آفریدی کے بعد فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر بھی انجری کا شکار ہو کر ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔
جمعرات کے روز فاسٹ باؤلر کا دبئی میں ایم آر آئی سکین کروایا گیا تھا، ایم آر آئی سکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
فاسٹ باؤلر حسن علی کو ان کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، حسن علی پہلی دستیاب پرواز سے دبئی پہنچ کر قومی اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر پریکٹس سیشن کے دوران سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہو گئے تھے۔