وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالت نے تصحیح کا عمل شروع کرنا ہے تو نواز شریف کیس کے فیصلے سے شروع کرے اور پاناما کیس سے شروع کرے، یہ کہانی جنرل پاشا کے وقت سے شروع ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ساری کہانیاں سامنے آئیں گی، نواز شریف کو سسیلین مافیا کہنے والوں اور اس فیصلے پر دستخط کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ متاثرہ فریق تو ہم ہیں، ہمیں عدالت سے دکھ ملے ہیں۔قبل ازیں قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین کو ری رائٹ کرنا عدلیہ کا کام نہیں، پاناما سے لے کر تمام کیسز کے لیے فل کورٹ بنا کر نظرثانی کی جائے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ سپریم کورٹ ازخود نوٹس پر نو رکنی بینچ نہیں تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ سماعت کرے، بھٹو کی شہادت اور نواز شریف کی آئینی شہادت عدلیہ کے ہاتھوں ہوئی۔
پاکستان
عدلیہ نواز شریف کیس سے تصحیح کا آغاز کرے، خواجہ آصف،وزیر دفاع
- by Daily Pakistan
- فروری 25, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 509 Views
- 2 سال ago