کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر شائقین کرکٹ کے ردعمل کے بعد اب پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا تھا۔آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریلیز ہونے والے خصوصی ترانے ’ دل جشن بولے‘ میں بالی ووڈ کے سُپر اسٹار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے جبکہ میوزک کمپوزر پریتم ہیں۔شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ پاکستانی شائقین نے تو گلوکار علی ظفر سے آئی سی سی کا ترانہ بنانے کی فرمائش کردی ہے۔مداحوں کے کہنے پر اب علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کردیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 25, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 270 Views
- 1 سال ago