پاکستان

عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات ان کی مرضی کے وقت پر ہوں، مریم اورنگزیب

25 مئی کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ مریم اورنگزیب کا اہم اعلان سامنے آگیا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات ان کی مرضی کے وقت پر ہوں، انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم اپنی آئینی مدت پوری کرلیں گے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور اس کی جماعت نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، ان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں اپوزیشن کی مقبول لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا، ان کو گرفتار کر کے ہم نے کوئی ہدف حاصل نہیں کرنا تھا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یوٹرن خان ہمیشہ ملک کی سیاسی قیادت کے خلاف منفی زبان استعمال کرتے رہے، زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے اور پتھراؤ کیا۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ ایک جتھے کی صورت میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، عمران خان نے ہمیشہ تشدد اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا، شرپسندوں نے جناح ہاؤس کی تاریخی عمارت کو نقصان پہنچایا۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے شہریوں کے خلاف کوئی طاقت کا استعمال نہیں کیا، ملک کی بنیاد تین اہم ستونوں پر قائم ہوتی ہے، آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی کے الفاظ عدالتوں میں کہے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے