پاکستان

عمران خان کا بیانیہ ہر روز مضبوط ہو رہا ہے،ماضی کے دشمن آج بھائی بن گئے سینیٹرسیف اللہ ابڑو

عمران خان کا بیانیہ ہر روز مضبوط ہو رہا ہے،ماضی کے دشمن آج بھائی بن گئے سینیٹرسیف اللہ ابڑو

رہنماتحریک انصاف سینیٹرسیف اللہ ابڑونے کہا ہے کہہم نے تمام سیٹوں سے استعفی دیا لیکن9سیٹوں پرالیکشن کرائے گئے، عمران خان کا بیانیہ ہر روز مضبوط ہو رہا ہے،ماضی کے دشمن آج بھائی بن گئے،عوام سب جانتے ہیں،ملکی مسائل کا حل صرف نئے الیکشن ہیں،ڈالرمیں آئی پی پیزکے معاہدے کرناغلط تھا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت انرجی بحران ہے،ماضی میں کئے گئے معاہدوں کی بدولت پاکستان انرجی بحران کاشکارہے،ماضی میں کئے گئے منصوبے ڈالرزمیں کئے گئے،ڈالرکاریٹ بڑھنے کے باعث بجلی مہنگی ہوجاتی ہے،ماضی میں ایسے معاہدے کئے گئے جس کاملک کونقصان ہوا،ہم نے اپنے دورحکومت میں تمام معاملات کوقریب سے دیکھا،ڈالرمیں آئی پی پیزکے معاہدے کرناغلط تھا،ہماری گرتی معیشت کیلئے مہنگے معاہدے ملک کیلئے نقصان دہ ہے،ہم نے اپنے دورمیں کوئی نیاآئی پی پیزمنصوبہ نہیں لگایا،پاکستان کے مسائل کوحل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی،سینیٹرسیف اللہ ابڑوکا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل صرف نئے الیکشن ہیں،غریب ملک میں مہنگے معاہدے کرکے معیشت کوتباہ کردیاگیا،آئی پی پیز بجلی بنائے نہ بنائے آپ کوبھاری قیمت دیناپڑے گی،ماضی میں بہت سے سیاستدانوں نے ایک سے زائدسیٹوں پرالیکشن لڑے،عمران خان پربلاوجہ تنقیدکی جاتی ہے،ہم نے تمام سیٹوں سے استعفی دیا لیکن9سیٹوں پرالیکشن کرائے گئے،ماضی کے دشمن آج بھائی بن گئے ہیں عمران خان کیخلاف،عوام جانتے ہیں،عمران خان کابیانیہ دن بدن مضبوط ہوتاجارہا ہے،عوام عمران خان کے جلسوں میں جوق درجوق آرہے ہیں۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشادنے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں ایک سے زائدسیٹوں پرالیکشن لڑاجاتاہے،جس کا جمہوریت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا،نیازی صاحب آپ چیزوں کو اچھا سمجھتے ہیں اور ہر چیز کا بہترینتجزیہ کرتے ہیں،عمران خان نے ایک سے زائدنشستوں پرالیکشن لڑکرفائدہ اٹھایا،ایک سے زائد سیٹوں پرالیکشن لڑنے سے کوئی جمہوری فائدہ نہیں ہوتا،عمران خان پرتوہین الیکشن کمیشن کاکیس چل رہا ہے،عمران خان باربارالیکشن کمیشن کوتوہین کانشانہ بنارہے ہیں،الیکشن کمیشن نے عمران خا ن کوآئین وقانون کے مطابق دی،الیکشن کمیشن کواختیاردیدینے چاہئیے،آزادالیکشن کمیشن ہوگاتوملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی،عمران خان اپناکیس آئین وقانون کے مطابق لڑیں نہ کہ الزامات لگائیں۔ماہر قانون عارف چوہدری نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ذاتی مفادکیلئے مہنگے معاہدے کئے گئے،پاکستان کے فائدے کیلئے معاہدے کرنے چاہئیے تھے،ڈالرکاریٹ بڑھنے سے بجلی مزیدمہنگی ہوجاتی ہے،پاکستان کی معیشت دن بدن تنزلی کی جانب جارہی ہے،تمام سیاسی جماعتوں کومل کرملک کے مفادکوترجیح دینی چاہئیے،بدقسمتی سے ہمارے یہاں سیاست کانظریہ مختلف ہے،ایک دوسرے پرالزامات لگاناہماری سیاست کاحصہ بن چکا ہے،موجودہ حکومت بھی الزامات کی سیاست کررہی ہے،اداروں کوہرتنقید کانشانہ نہیں بناناچاہئیے،ادارے ہمارے ملک کی بقا وسلامتی کے ضامن ہیں،اپنی سیاست کوکسی حدودوقیودمیں رکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri