پاکستان

عمران خان کے لہجے میں آج بھی ریاست کیلئے دھمکی ہے، خواجہ آصف

عام انتخابات اکتوبر میں اپنے وقت پر ہوں گے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج بھی عمران خان کے لہجے میں ریاست کےلیے دھمکی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ویڈیو موجود ہے کہ یاسمین راشد کور کمانڈر کے گھر پر حملے پر اکسا رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کیا یاسمین راشد کا بھانجا ایجنسیوں کا ایجنٹ ہے؟ ان لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے، کیا عمران خان ان لوگوں کو نہیں پہچانتے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان اب اپنے ہی لوگوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں، ہمیں عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ ان پر آرمی ایکٹ یا کس قانون کے تحت مقدمے چلانے ہیں، شہداء کے یادگاروں پر حملے ہوں گے تو آرمی ایکٹ نہیں آئے گا تو کیا آئے گا۔خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ ملک میں آگ لگی ہے اور آپ اس بحث میں ہیں کہ یہ قانون اچھا ہے یہ برا، ایسے لوگوں کو آرمی ایکٹ میں نہیں تو کیا آوارہ گردی کے ایکٹ میں پکڑیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس سے پوچھ لیں کہ اعظم نام کس کے لیے استعمال ہوتا ہے، اعظم کے ساتھ سواتی لگا کر عمران خان نے کس کو پیغام بھیجا؟وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث ہو نہیں چھوڑا جائے گا، عمران خان نے ایک مرتبہ بھی ان واقعات کی مذمت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے