کھیل

فرانس کے وزیر نے ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کو غیر مہذب قرار دے دیا

fifa france aur tunas

فرانسیسی وزیر کھیل نے فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو غیر مہذب قرار د ے دیا۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کی وزیر برائے ھیل امیلے اودیا کاستیرا نے کہا کہ ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کی جانب سے فرانسیسی کھلاڑی کیلن مباپے کا مذاق اڑانا ناشائستہ حرکت تھی۔فرانسیسی وزیر کھیل کا مزید کہا تھا کہ ارجنٹائن کی ٹیم نے جیت کے بعد جو حرکتیں کیں وہ اس میچ کے وقار کے مطابق نہیں تھیں جو ہم نے دیکھا تھا۔وزیر کھیل نے ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیا نو مارٹینز کو بیرونس آئرس میں ہونے والی جیت کی پریڈ میں فرانسیسی کھلاڑی مباپے کے اسٹکروالی گڑیا تھامنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایمیلیا نو مارٹینز کا یہ عمل شرمناک تھا۔ارجنٹائن نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پنلٹی ککس میں فرانس کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri