دنیا

فوج نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا،آرمی چیف

army chif

دبئی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔خلیجی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں چیف آف آرمی سٹاف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے ذربعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست پر توازن قائم رکھا۔سپہ سالار نے کہا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدف تنقید بنایا،فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدارپروان چڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ فوج پروپیگنڈے ا ور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی ا ستحکام کو فروغ ملے گا۔غیر سیاسی رہنے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہونگے۔غیر سیاسی ہونے سے ریاتی ادارے اپنے امور سرانام دینے میں موثر بات ہوگے،سیاسی معاملات میں مداخلت سے عوامی حمایت اور افواج کے درمیان وابستگی ختم ہوجاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri