پاکستان خاص خبریں

لانگ مارچ کے انقلاب نے امپورٹڈ حکومت کو حواس باختہ کر دیا ہے۔ فیاض چوہان

لانگ مارچ کے انقلاب نے امپورٹڈ حکومت کو حواس باختہ کر دیا ہے۔ فیاض چوہان

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فیاض چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی لندن میں کی جانے والی ملاقتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی لندن میں کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اس حوالے سے
کچھ میڈیا چینلز بے پر کی چھوڑ رہے ہیں پرویز الٰہی ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں جو اصولوں پر مبنی سیاست کرتے ہیں مگر بیگم صفدر کا سوشل میڈیا سیل پرویز الٰہی کے خلاف چھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے اپنے بیان میں انھوں نے کہا نواز شریف سے اپوزیشن کا کوئی لیڈر ملنے کو تیار نہیں لانگ مارچ کے انقلاب نے امپورٹڈ حکومت کو حواس باختہ کر دیا ہے
کرپشن زدہ امپورٹڈ حکومت سے عوام گن گن کر بدلے لے گی ان لٹیروں نے مہنگائی گیارہ فیصد سے چوالیس فیصد پر لا کر عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ان نوسر بازوں کے ہاتھوں ملک دیوالیہ ہو چکا، بس اعلان ہونا باقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے