پاکستان خاص خبریں کھیل

معروف کرکٹر شاداب خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

معروف کرکٹر شاداب خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

( اعظم خان سے )معروف کرکٹر شاداب خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئے شاداب خان نے 4 اکتوبر 1995 کو کمر مشانی ضلع میانوالی میں ایک مقامی زمنیدار عزیز اللہ خان نیازی کے گھر جنم لیا انکا تعلق نیازی قبیلے کی ایک ذیلی شاخ تانی خیل سے ہے انکا خاندان مقامی سیاست مین متحرک رہ چکا ہے انکے ایک چچا ڈاکٹر عطا اللہ خان تانی خیل ڈسترکٹ کونسل میانوالی کے چیئرمین رہ چکے ہیں جو انکے قبیلے کی معتبر پہچان کے طور پر جانے جاتے تھے شاداب خان کے والد اپنے بچوں کی بہتر تعلیم کے لیئے راولپینڈی منتقل ہوئے جہان شاداب خان نے باجوہ کرکٹ اکیڈمی کو جوائین کیا اور 7 اپریل 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیل کر اپنے کرکٹ کیریر کا آغاز کیا اور پہلی بار قومی افق پر منظر عام پر آئے 30 اپریل 2017 کو وہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے انکے فیملی نہائت سادہ مزاج اورمذہبی روایات پر کاربند ہے یہی وجہ ہے کہ انھوں نے نکاح نہایت سادگی سے کیا جس میں انکی فیملی اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔ نئی زندگی کی شروعات پر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز انکے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے