ملتان ٹیسٹ کا نتیجہ پانچویں اور آخری دن آگیا، انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی۔آج سلمان آغا نے 41 اور عامر جمال نے 27 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد سلمان آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی ساتویں وکٹ 191 رنز پر گر گئی۔ سلمان آغا 63 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آٹ ہوئے جس کے بعد عامر جمال نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔پاکستان کی آٹھویں وکٹ 214 رنز پر گری جب شاہین آفریدی 10 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔بعد ازاں پاکستان کی نویں وکٹ 220 رنز پر گری، نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔دوسری اننگز میں ابرار احمد بیٹنگ کے لیے نہیں آئے جبکہ عامر جمال 55 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اور بریڈن کارسی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل چوتھے دن کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے تھے۔
کھیل
ملتان ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 182 Views
- 2 مہینے ago