زرداری نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و تعمیر کے لیے نوجوانوں کو مواقع اور وسائل فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ میں پاکستان کے متحرک نوجوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، نوجوان ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں۔ پاکستانی نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں کیوں کہ وہ مستقبل کے خواب دیکھنے والے اور لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ نوجوانوں کو صلاحیتیں نکھارنے، خوشحال، پرامن اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے مواقع اور وسائل فراہم کریں۔ مجھے اپنے نوجوانوں کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔ نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور استقلال ہماری قوم کی کامیابی کا محرک ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے ، ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرکے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر پاکستانی نوجوان اپنے لیے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائے، بڑے خواب دیکھے اور اپنے ملک کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرے۔اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آئیے، مل کر اپنے نوجوانوں کی نشوونما اور مدد کریں کیونکہ پاکستان کا مستقبل ان کی کامیابی میں مضمر ہے۔ آج ہم نہ صرف نوجوان نسل کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں بلکہ ملکی ترقی میں ان کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔
پاکستان
ملکی ترقی وتعمیر کیلئے نوجوانوں کو مواقع اور وسائل فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ، صدر مملکت
- by Daily Pakistan
- اگست 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 197 Views
- 4 مہینے ago