پاکستان خاص خبریں

ملک کے معاشی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں پچھلے چار سال کے اثرات کم ہو رہے ہیں مریم اورنگزیب

ثاقب نثار کی نئی مبینہ آڈیو لیک پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں پچھلے چار سال کی نالائقی، نااہلی، چوری، ڈکیتی، کرپشن کے اثرات کم ہو رہے ہیں اللہ کے فضل و کرم سے ہر چیز دوبارہ سے استحکام کی طرف جا رہی ہے ہم نے مشکل فیصلے کئے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا وزیراعظم نے تقریباً 600 ارب روپے کے تاریخی کسان پیکیج کا اعلان کیا یہ بات انھوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے سفری سہولیات کو بہتر کرنے کیلئے میٹرو بس سروس کا سیکٹر وائز اعلان کیا ہے 13 روٹس پر 128 بسیں مرحلہ وار چلائی جائیں گی روٹس کا تعین کرلیا گیا ہے موجودہ میٹرو بسوں کے اسٹاپس کو ان بسوں کے روٹس کے ساتھ لنک کیا جائے گا وزیراعظم کا وژن ہے کہ اسلام آباد کے لوگوں، طلبائ، نوجوانوں، کاروباری افراد، مزدوروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں راولپنڈی اور مری اور ملحقہ علاقوں سے اسلام آباد آنے والوں کے لئے ماس ٹرانزٹ کا انتظام کرنا وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے پچھلے چار سال کی نالائقی، نااہلی، چوری، ڈکیتی، کرپشن کے اثرات کم ہو رہے ہیں پچھلے چار سال مہنگائی، بے روزگاری رہی، غیر ملکی تعلقات خراب ہوئے، غیر ملکی سرمایہ کاری تاخیر کا شکار رہی اللہ کے فضل و کرم سے ہر چیز دوبارہ سے استحکام کی طرف جا رہی ہے ہم اپنے پچھلے دور میں جو سہولیات عوام کو دے کر گئے تھے، دوبارہ سے اسی وژن اور جذبے کے ساتھ ملک کو خوشحال کرنے کی راہ پر گامزن ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب ملک کے معاشی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں جب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے جا رہی تھی تو عمران خان نے سازشیں شروع کر دیں عمران خان نے آئی ایم ایف کی جن شرائط پر دستخط کئے تھے، اس پر عمل کرنا ضروری تھا ہم نے مشکل فیصلے کئے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا
مہنگائی کا ذمہ دار فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہے اب مہنگائی کا رجحان کم ہو رہا ہے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہو رہی ہے زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہو رہے ہیں تمام مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے وزیراعظم نے تقریباً 600 ارب روپے کے تاریخی کسان پیکیج کا اعلان کیا آج خواتین انگوٹھوں پر سیاہی کے نشان لگا کر شناختی کارڈ لے کر قطاروں میں نہیں کھڑیں سیلاب کے باوجود کوئی بحران نہیں ہے بہترین معیار کی گندم شفاف عمل کے ذریعے درآمد کی گئی ہے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت گندم کو برآمد کرتی، یہاں پر مصنوعی قلت پیدا کرتے اور پھر گندم کو دوبارہ برآمد کرتے اور لوگوں کو مہنگی قیمت پر فروخت کی جاتی تھی مسلم لیگ (ن) نے ملک کو بمپر فصلوں کی سطح پر لا کر ان نالائقوں کے حوالے کیا کسان پیکیج سے انشاء اللہ پاکستان دوبارہ بمپر فصلوں کی طرف جائے گا سمال میڈیم انٹرپرائزز، نوجوانوں اور ہاریوں، چھوٹے کسانوں کو آسان قرضے دیئے جائیں گے ان کے لئے بجلی کے نرخ 13 روپے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں سیلاب کی صورتحال میں وزیراعظم نے کسانوں کا سوچا پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری دوبارہ بحال ہو رہی ہے وزیراعظم پچھلے پانچ میں سیلاب زدہ علاقوں کے بھی دورے کئے، سیلاب متاثرین کے سروں پر ہاتھ رکھا وزیراعظم نے فارن فنڈڈ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے سفارتی تعلقات کو بھی بحال کیا دنیا بھر سے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں پچھلے چار سال سی پیک منصوبے تاخیر کا شکار رہے، اسے ہم نے دوبارہ سے بحال کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ چین کے دورہ کی تفصیلات پانچ بجے وزیراعظم خود اس پر تفصیلی بتائیں گے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے باوجود میڈیا نے وزیراعظم کے بیرونی ممالک دوروں کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بھرپور کوریج دی جس پر میڈیا کے مشکور ہیں غیر ملکی سرمایہ کاری آنے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ملک کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں اگر کہیں حالات خراب ہو رہے ہیں اور بحرانی صورتحال ہے تو وہ فارن فنڈڈ فتنے کے کنٹینر پر ہے ملک بھر میں حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں لیکن عمران خان فارن کے کنٹینر پر صورتحال خراب ہو رہی ہے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام بھی شروع ہو چکا ہے لیکن بحرانی صورتحال صرف فارن فنڈڈ فتنے کے کنٹینر پر ہو رہی ہے عمران خان نہیں چاہتا کہ ملک میں استحکام آئے، ڈالر کی قدر کم ہو، نوجوانوں کو روزگار ملے، غیر ملکی سرمایہ کاری آئے، سفارتی تعلقات بہتر ہوں عمران نیازی نے اپنے چار سالوں میں ملک کو تباہ کیا، ان کا ایجنڈا نامکمل ہے، وہ کیسے بردداشت کر سکتے ہیں کہ ملک ترقی کرے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ عمران خان صاحب نے خود الیکشن کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن دس ماہ کے بعد ہوں گے لگتا ہے کہ عمران کے کان کھل گئے ہیں عمران نیازی نے کہا ہے کہ ان کی تحریک دس ماہ تک جاری رہے گی الیکشن کی تاریخ کا تعین آئین میں موجود ہے، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن اپنی آئینی مدت پر ہوں گے لگتا ہے عمران خان نے کان کھول کر سن لیا ہے اور یہ سننے کے بعد اعلان کر دیا ہے کہ الیکشن دس ماہ بعد ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri