علاقائی

موسم سرما اور بارشوں کے پیش نظر بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ

pdma

کوئٹہ:بلوچستان میں ممکنہ بارشوں اور موسم سرما کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی۔ہمارے نمائندے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر برائے پی ڈی ایم کی ہدایت پرپی ڈی ایم اے متحرک ہوگئی جس کے بعد ریسکیو فورس،معاون سٹاف،آفیسران کو دفاتر میں ر ہنے کا حکم جاری کردیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے اپنے بیان میں کہا کہ غفلت کی گنجائش نہیں،مشکل صورتحال میں عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے مخصوص مقامات پر پہلے سے عملہ اور ہائی مشینری پہنچائی جاچکی ہے۔ڈائریکٹرجنرل نے پی ڈی ایم اے کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور ڈیوٹی اوقات بھی بڑھا دیئے جبکہ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کے باعث غیر ٗضروری سفر سے اجتناب کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں پی ٹی ایم اے کے نمبروں پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے