خاص خبریں

مولانا فضل الرحمان سے دھرنا ریڈ زون سے باہردینے کی درخواست کی ہے، رانا ثنا اللہ

تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران درخواست کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے خلاف دھرنا ریڈ زون سے باہر کرلیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ہدایت لے کر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے کہا انتظامیہ نے بتایا کہ اس احتجاج کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگا، اس احتجاج سے متعلق دفاعی اداروں کی اطلاعات بہت الارمنگ ہے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فتنے کو مائنس کریں۔علاوہ ازیں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حالیہ افسوسناک واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کی شناخت کی جارہی ہے اور جنہوں نے آگ لگائی ہے، ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے ایک مرتبہ پھر زور دیا کہ جو کچھ فتنہ پرور پارٹی نے کیا اس پر یہ ہونا چاہیے کہ ان کی جماعت کو کالعدم قرار دیا جائے لیکن یہ ایک قانونی مرحلہ ہے جس میں آگے جاکر چیزیں سامنے آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri