کراچی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔سرفراز احمد کا ا یک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ٹیم میں مقامی اورغیرملکی کرکٹرز کا بہترین کمبی نیشن موجود ہے۔توقع ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ذاتی بیٹنگ کے حوالے سے سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میچ میں تیسرے یا چوتھے نمبر پر کھیلوں گا،کوشش ہوگی کہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کروں۔اتوار کو بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کے حوالے سے سرفراز احد نے کجہاکہ کرکٹ کے فروغ کے لئے یہ ایک اچھی کاوش ہے،میچ کے کامیاب انعقاد سے مثبت پیغام جائے گا۔
کھیل
میچ میں تیسرے یا چوتھے نمبر پر کھیلنا پسند کرتا ہوں،سرفراز احمد
- by Daily Pakistan
- فروری 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 580 Views
- 2 سال ago