میسا چوسیٹس:ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نظام شمسی کے باہر کے حصے سے آنے والے بڑے بڑے آگ کے گولوں نے4.6ارب سال قبل زندگی کی بنیاد رکھی۔میسا چوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور امپیریئل کالج لندن کے سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ قدیم شہابیے کاربنیسیئس کونڈرائٹ سے بنے ہوئے تھے جو پوٹاشیم ا ور زنک کے عناصر پر مشتمل تھا۔پوٹاشیم خلیے کے مائع کو بنانے میں مدد دیتا ہے جبکہ زنک ڈی این اے کی تخلیق کیلئے اہم جزو ہے۔تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہواک ہے کہ ہماری زمین جب تخلیق کے مراحل میں تھی تب اس سے ٹکرائی جانے الی خلائی چٹانوں میں 10فیصد وہ خلائی چٹانیں تھیں جو کاربینیسیئس مواد سے نہیں بنے تھے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
نظام شمسی کے باہر کے حصے سے آنیوالے آگ کے گولوں نے زندگی کی بنیاد رکھی،تحقیق
- by Daily Pakistan
- جنوری 31, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 80 Views
- 2 مہینے ago