مشیگن:ایک نئی تحقیق میں معلوم ہ وا ہے کہ صرف انسانوں میں ہی نوجوان پر خطر نہیں ہوتے بلکہ نوجوان بندر بھی خطروں کو گلے لگانا پسند کرتے ہیں۔امریکا کی یونیورسٹی آف مشیگن میں کی جانے والی تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ نوجوان چیمپینزی بوڑھے چیمپینزیوں کی نسبت زیادہ خطرہ مول لیتے ہیں۔محققین کے مطابق تحقیق کے یہ نتائج اس خیال کا وزن مزید بڑھاتے ہیں کہ انسانوں اور بندروں کے درمیان حیاتیاتی تعلق موجود ہے،بالخصوص نوجوانی کے دور میں۔تحقیق میں رپبلک آف کانگو کے جزوی طورپر آزاد40چیمپینزیوں کا مطالعہ کیا گیا۔یونیورسٹی آف مشیگن میں نفسیات اور بشریات کی پروفیسر اور تحقیق کی سربراہ مصنفہ الیگزینڈرا روساٹی کا کہنا تھا کہ نوجوان چیمپینزی کسی اعتبار سے نوجوان انسانوں کی طرح نفسیات رکھتے ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
نوجوان چمپینزی،نوجوان انسانوں کی طرح خوب خطرہ مول لیتے ہیں
- by Daily Pakistan
- جنوری 26, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 85 Views
- 2 مہینے ago