اسلام آباد:وزارت خزانہ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے سینئر مشیر کے عہدے پر تقرری کے لئے ایک داخلی پینل کو حتمی شکل دے دی ہے۔واشنگٹن میں تعیناتی والے اس عہدے کے لئے وسیع مہارت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم نامزد افراد کی قدر مشترک یہ ہے کہ وہ وزارت خزانہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بتایا کہ وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کے معاون خصوصی ذوالفقار یونس،جوائنٹ سیکرٹری ایکسٹرنل فنانس عامر گوندل اور جوائنٹ سیکرٹری سیف اللہ ڈوگر کو نامزد کیا ہے جو ان دنوں کیو بلاک میں آئی ایم ایف سے ڈیل کررہے ہیں۔آئی ایم ایف کے مذکورہ عہدے کو اکثر حکمران اشرافیہ کے قریبی بیوروکریٹس کو نوازنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔اس اسامی کو تمام وزارتوں میں زیر گردش لانے کے بجائے وزارت خزانہ نے کیو بلاک سے تینوں امیدواروں کو چننے کا فیصلہ کیا ہے جس سے اس کا باصلاحیت افراد کا پول محدود ہوگیا۔
پاکستان
وزارت خزانہ نے پر کشش غیر ملکی تقرری کیلئے اپنے ہی 3افسران چن لیے
- by Daily Pakistan
- جنوری 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 331 Views
- 3 سال ago