وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر آج اسلام آباد میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں وزیرِ داخلہ اور سیکٹری داخلہ نے ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی. چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکٹریز نے وزیرِ اعظم کو حالیہ دھشتگردی کے واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی اور امن و امان کے نفاذ کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا. اجلاس میں وزیرِ داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے وزیرِ اعظم کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے اور ایف سی کے راشن الاؤنس کو بڑھا کر باقی تمام فورسس کے برابر کرنے اور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے اسلام آباد پولیس کا مورال بلند ہوا ہے. وزیرِ اعظم نے نیشنل کوارڈینیٹر NACTA کو ہدایت کی کہ دھشتگردی کی مکمل روک تھام کیلئے صوبائی سی ٹی ڈیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ روابط کو مزید فعال بنائیں. اجلاس میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ خان، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہاں اور تمام صوبوں کے چیف سیکٹریز اور آ ی جیز نے شرکت کی.
پاکستان
خاص خبریں
وطنِ عزیز کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. وزیرِ اعظم
- by Daily Pakistan
- جنوری 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1077 Views
- 2 سال ago