اسلام آباد – وفاقی کابینہ کے ارکان کی اکثریت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کردی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے زیر اقتدار صوبے میں گورنر راج کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے سے قبل سیاسی اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی، اے این پی اور جمھوری وطن پارٹی سے مشاورت کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: IHC نے 24 نومبر کے احتجاج پر پی ٹی آئی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

