پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 42 رنز سے جیتا تاہم سیریز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں چار ایک سے برابر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم افتتاحی بلے باز آج کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ڈیبیو کرنے والے اوپنر حسیب اللہ تیسری گیند پر صفر پر آوٹ ہوئے، بابر اعظم 13، فخر زمان 33، محمد رضوان 38، محمد نواز 1 اور افتخار 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی 1، صاحبزادہ فرحان 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ عباس آفریدی 14 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوتھی، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ایش سودھی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔بعد ازاں پاکستانی باو¿لرز نے نیوزی لینڈ کے لیے ہدف کا تعاقب کرنا بہت مشکل بنا دیا اور پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز ہی بنا سکی۔میچ میں نیوزی لینڈ کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے اور گلین فلپس نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔
کھیل
پانچواں ٹی 20 پاکستان نے ،سیریز نیوزی لینڈ نے 4.1 سے جیت لی
- by Daily Pakistan
- جنوری 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 506 Views
- 11 مہینے ago