کھیل

پاکستان آمدکا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کرے گا: بھارتی وزیر کھیل

پاکستان آمدکا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کرے گا: بھارتی وزیر کھیل

پاکستان میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آنے سے متعلق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے یوٹرن لے لیا۔گزشتہ برس بھارت کے وزیر برائے کھیل نے بیان دیا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی اہم ہے۔تاہم اب ایک پریس کانفرنس کے دوران انوراگ ٹھاکر نے اپنے مؤقف کو تبدیل کرتے ہوئے بیان دیا کہ بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے منسلک ہے۔انوراگ ٹھاکرکا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ میں شرکت کے متعلق فیصلہ خود کرنے دیں اس کے بعد فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے جب کہ بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے،اس کا مؤقف ہے کہ ایشیا کپ پاکستان کہ بجائے کسی دوسرے ملک شفٹ کیا جائے۔جبکہ پاکستان نے بھی رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri