اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی سوچ نہیں پائی جاتی اسرائیل کے بارے میں پاکستان کا موقف مستقل ہے پاکستان کسی ملک کی تقلید نہیں قومی مفاد پر فیصلہ کرے گا، ہمارے لیے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین ایک جیسے ہیں۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر متعدد کانفرنسز میں شرکت کی، نگران وزیراعظم نے مختلف کانفرنسز سے خطاب بھی کیا، نگران وزیراعظم نے دورہ امریکا کے دوران ایران اور ازبکستان کے صدور اور چین کے نائب صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں، وہاں انہں ںے بل گیٹس سمیت مختلف رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں کشمیر سمیت مختلف اجلاسوں میں شرکت کی اور او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر نے واضح الفاظ میں کشمیری بھائیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔جلیل عباس نے کہا کہ رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھارتی افواج کی جارحیت کی مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے حوالے سے کانفرنس میں بھی شرکت کی جب کہ میری 20 کے قریب دوطرفہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، دورے کے دوران یو ایس پاکستان بزنس کونسل اور تھنک ٹینک کے ساتھ میٹنگ میں بھی شرکت کی۔
پاکستان
پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی سوچ نہیں پائی جاتی، نگراں وزیر خارجہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 28, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 96 Views
- 2 مہینے ago