پاکستان

پولیس پشاور اور دیگر علاقوں میں جیل بھرو تحریک کی دعوتیں دیتی رہی، شرجیل میمن

ملک کو کمزور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں، شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا حشر دنیا نے دیکھ لیا۔سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک شخص نے بھی پولیس کی مہمان نوازی قبول نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس مائیکرو فون پر پشاور، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں جیل بھرو تحریک کی دعوتیں دیتی رہی اور پی ٹی آئی رہنما اور ایم پی ایز پولیس کی گاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگر پولیس کو دیکھ کر رفو چکر ہوتے رہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ لوگ ایک طرف جیل بھرو تحریک کی بڑکیں مارتے ہیں اور 24 گھنٹے نہیں گزرتے ان کے خاندان ان کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ پہنچ جاتے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا آج پڑاؤ راولپنڈی میں ہے،عمران خان کی پروڈکشن اور شیخ رشید کی ڈائریکشن میں سرکس کمپنی اپنا تیسرا شو پیش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے اصل رہنماؤں کو سائیڈ لائن کر کے تمام اختیارات شیخ رشید کے حوالے کردیے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri