پاکستان

پی ٹی آئی کا آج سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کر نے کا اعلان

راولپینڈی میں تحریک انصاف

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف آج سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی اور معیشت کی تباہی کے حوالے سے احتجاج کیا جائے گا۔گھروں میں بجلی نہیں،گیس کی قلت ہے،تیل مہنگا ہورہا ہے،اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ تحریک مختلف مراحل پر مشتمل ہوگی۔پہلے مرحلے میں تین ہفتوں تک حقلوں میں این این ایز اور ایم پی ایز کی سربراہی میں احتجاجی ریلیاں ن کالی جائیں گی اور پھر ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔فواد چوہدری نے واضح کیا کہ ہم دوبارہ سڑک پر ہوں گے اور جب تک حکومت نہیں جاتی احتجاج کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رکھیں گے۔پورے پاکستان کے لوگ باہر نکلیں اور اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں،تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے اراکین کو پیسوں کے ساتھ،عمرے اور لندن بھیجنے کی پیش کش بھی کی جارہی ہے مگر اب تک گنتی کے حساب سے ہمارے اراکین ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ ماضی میں منحرف ہونے والے بیس اراکین کو دیکھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri