گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاس لاہور میں پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی اور ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں کسان پر زرعی انکم ٹیکس بل پیش کرنے کے دوران واک آٹ کیا، کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں، گندم کا 3900 روپے ریٹ کا اعلان ہوا تو گندم 2000 میں بھی لینے کے لئے تیار نہیں تھے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا زرعی دوائیاں اور بیج انتہائی مہنگے ہیں، کسان پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے، ہماری قیادت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری کسانوں کا درد رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی کسی صورت کسانوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گی، حکومت کسانوں کے خلاف ایسے بل لا کر احتجاج اور دھرنوں کو دعوت دے رہی ہے۔
پاکستان
پی پی نے ہمیشہ کسانوں کے حق میں آواز اُٹھائی ہے ، گورنر پنجاب
- by Daily Pakistan
- نومبر 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 16 Views
- 9 گھنٹے ago