شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان بھی ہے جس کے نتیجے میں حدِ نگاہ جزوی طور پر متاثر ہونے کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
موسم
کراچی میں موسم گرم ، صبح میں دھند رہے گی
- by Daily Pakistan
- نومبر 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 82 Views
- 2 مہینے ago