پاکستان دنیا

کراچی پولیس آفس حملہ؛ امریکا کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

کراچی پولیس آفس حملہ؛ امریکا کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

کراچی پولیس آفس حملے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں ’متاثرہ علاقے‘ میں جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ“امریکی سفارت خانہ کراچی کے (علاقے) صدر میں سینٹرل پولیس آفس پر حملے کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور مقامی حکام وقوعہ پر موجود ہیں ”۔امریکی سفارتخانہ نے نے مزید کہا کہ ’ہم امریکی شہریوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ زیادہ احتیاط برتیں، (متاثرہ) علاقے میں (جانے) سے گریز کریں، اور دوستوں اور اہل خانہ کو اپنی حفاظت کے بارے میں مطلع کریں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے