پاکستان

کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے: گورنر پنجاب

کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور اچھی ہے، لاہور میں بھی امام بارگاہوں کے دورے کیے۔
راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زبردست کام کیا اور زبردست انتظامات کیے، اچھے انتظامات ہیں، آج کا جلوس امن کے ساتھ اختتام پزیر ہو جائے گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ شہریوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا، ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، امن کمیٹی نے زبردست انداز میں کام کیا، تمام جلوس شام تک اختتام پزیر ہو جائیں گے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پولیس نے سخت گرمی میں اچھے انتظامات کیے، حالات پرامن ہیں، گزشتہ حکومت کے بعد حالات کافی زیادہ مشکل ہو چکے تھے، تمام لوگوں کو مذہبی آزادی ہے، کسی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، اب حالات بہت بہتر ہیں، ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ آزادی کے ساتھ اپنی عبادت کرے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آج بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ مرکزی جلوس میں شامل ہیں، ہر کوئی افسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے، ملک کے لیے سب نے کام کرنا ہے، محرم الحرام میں ایک بہترین فضا قائم ہوئی، سب کو حصہ بننا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے