جرائم خاص خبریں

کمرمشانی میں مدرسے کے طالب علم کو اغوا کرلیا گیا

کمرمشانی میں مدرسے کے طالب علم کو اغوا کرلیا گیا

کمرمشانی میں مدرسے کے طالب علم کو اغوا کرلیا گیا تفصیلات کےمطابق کمر مشانی میں مدرسے کے طالب علم کو اسی مدرسے کا ملازم اغوا کرکے لےگیا کمرمشانی پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملازم کو ڈیرہ اسماعیل خان سےگرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق کمرمشانی علاقہ”تھل مجنی” کے رہائشی امتیاز خان نےتھانہ کمرمشانی میں ایک تحریری درخواست جمع کرائی جس کےمطابق اس کے پندرہ سالہ بیٹے اویس کو اللہ خیل کے رہائشی یوسف نے بری نیت سے اغوا کرلیا جس پر ملزم یوسف کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تھانہ کمرمشانی کے ایس ایچ او ملک رمضان کی قیادت میں اے ایس آئی لیاقت خان اور اسکی ٹیم نے موبائل فون سے لوکیشن تلاش کرکےمغوی اویس کو ڈیرہ اسماعیل خان سے برآمد کرلیا۔یاد رھےاویس خان مکڑوال چوک کمرمشانی کےایک دینی مدرسہ میں زیر تعلیم تھااور مدرسہ کے ملازم نے اسےبھلا پھسلا کر اغواء کرلیاتھا۔ واقعہ پر کمر مشانی کےلوگوں اور خصوصاً مدرسےمیں زیر تعلیم طلبا کے والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کہا ہے کہ والدین مدرسہ کی انتظامیہ پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے معصوم بچوں کو پڑھائی کیلئے بھیجتے ہیں لہٰذا نہ صرف مدرسوں اور تعلیمی اداروں کے اندر کے ماحول پر مدرسوں کی انتظامیہ کی طرف سے کڑی نگرانی کی جائے بلکہ مدرسوں اور تعلیمی اداروں میں سٹاف رکھتے وقت بہت احتیاط سے کام لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے